مینگلور،26 ؍ دسمبر (ایس او نیوز) پڑوسی ریاست کیرالہ کے ملّپورم میں واقع کری پور ایئر پورٹ پر اپنے اندرونی کپڑوں میں چھپا کر ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اسمگل کرنے والی 19 سالہ لڑکی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
میڈیا رپوٹوں کے مطابق ایئر انڈیا ایکسپریس طیارے پر دبئی سے آنے والی شہالہ کے قبضے سے 1.884 کلو گرام سونا ضبط کیا گیا جو تین پیکیٹس کی شکل میں اس نے اپنے زیر جامہ میں چھپا کر رکھا تھا ۔ کیرالہ کے کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والی شہالہ کسٹمس چیکنگ سے گزر کر رات 11 بجے ایئر پورٹ سے باہر آ چکی تھی ۔ مگر مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر ایئر پورٹ کے باہر پولیس نے اسے روک لیا اور پوچھ تاچھ شروع کی ۔ تھوڑی دیر تک وہ پولیس کی تفتیش میں کوئی واضح جواب نہیں دے پائی ۔ اس کے لگیج میں بھی سونا موجود نہیں تھا ۔ بالآخر پولیس نے اس کے جسم کی تلاشی لی تو پھر اس کے زیر جامہ کے اندر سونا دستیاب ہوا ۔
پولیس ملزمہ شہالہ سے مزید تفتیش کر رہی ہے اور اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔